- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
- سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
کراچی: کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر ریاض چوک پر دوسیاسی تنظیموں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی صورت حال کو کنٹرول کیا ۔
ایس ایچ او عتیق الرحمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ علاقے میں پتنگ بازی پر بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا بچوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا دو سیاسی تنظیموں کے کارکنان کے درمیان مسلح تصادم کی صورت اختیا ر کر گیا۔
ندیم عرف بلا نامی شخص اپنے 20 سے 25 نامعلوم افراد کے ساتھ آیا اور آصف سبحان نامی شخص کے گھر پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دوسری تنظیم کے کارکنان نے بھی فائرنگ شروع کردی ۔
ندیم عرف بلا کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ ارشاد پستولی اور یاسر کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے ایم کیو ایم کارکنان کی جوابی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے دو کارکنان زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے دو افراد اعجا ز او ر شان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے واقعے کی تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔