- وزیرستان میں فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی
- اسرائیل کی بیروت حملے میں اہم حزب اللہ رہنما ہاشم صفی کی شہادت کی تصدیق
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی حمایت نہیں کی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے سوالوں پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مطلوبہ تعداد کے بارے میں صورت حال صبح واضح ہوجائے گی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لگتا ایسا ہی ہے نمبر پورے نہیں ہیں، میں صبح سے قومی اسمبلی میں موجود تھا تو حقیقت کا معلوم نہیں ہے لیکن لگتا یہی ہے نمبر پورے نہیں تھے اسی لیے قانون سازی نہیں ہوئی۔
اس سے قبل خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت میں توسیع کی خبر درست نہیں ہے تاہم جو بھی ہو رہا ہے اجتماعی افادیت کے لیے ہو رہا ہے، چلیں ہماری نیت ٹھیک نہ سہی کام تو ٹھیک کر رہے ہیں، امید ہے مولانا ووٹ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم؛ امید ہے مولانا ووٹ دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
دوسری جانب اہم آئینی ترامیم کے حوالے سے طلب کیا گیا سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے آئینی ترامیم کے حوالے سے حمایت کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی تھیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹوزرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے ترمیم میں تعاون طلب کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔