اکبر ایس بابر کا سپریم کورٹ کے 8 ججوں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

خبر ایجنسی  پير 16 ستمبر 2024
 (فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں سے ایک اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کے 8 ججوں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ردعمل میں انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کیسے کسی غیر منتخب شخص کو پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکنوں پر مسلط کر سکتی ہے؟ یہ غیرآئینی، غیرقانونی، اورغیرجمہوری فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا ابھی فیصلہ ہوا نہیں پھر کیسے سپریم کورٹ کوئی حکم صادر کرسکتی ہے؟

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔