- کراچی؛ بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا
- نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست 48 برس بعد واپس موصول
- ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط
- متحدہ عرب امارات؛ خاتون کولیگ کا گال چھونے پر 10 ہزار درہم جرمانہ
- اے این ایف کی گہرے سمندر میں کارروائی، 60 کلوگرام آئس تحویل میں لے لی
- پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ
- دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- جعلی حکومت نے عوام اور افواج پاکستان کے ٹکراؤ کا منصوبہ بنایا تھا، بیرسٹر سیف
- حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
- ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
- فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
- نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ: ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- حکومت سندھ کا ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ
- رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام
- فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر
- اسرائیل 7 اکتوبر اور یرغمالیوں کے نام پر فلسطین، لبنان اور مصر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، بلاول
- زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا
- کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلیے 11 رکنی کمیٹی کی منظوری
- لبنان میں حزب اللہ سے دوبدو جھڑپیں؛ اسرائیلی فوج کا دوسرا اہلکار بھی ہلاک
- ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے پر 5 روز میں تیسرا بم دھماکا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت منایا گیا
اسلام آباد / راولپنڈی / لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو عالمی یوم جمہوریت منایا گیا۔
بین الپارلیمانی یونین کے تحت ہر سال دنیا بھر میں 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر نئی جمہوریتوں کی حمایت اور ملکوں میں حکومتی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے اقدامات کرنا ہیں۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت اور مضبوط جمہوری نظام ہی قوم کو درپیش تمام چیلنجز کا کلیدی حل ہے، جمہوریت عوام کو بااختیار بنانے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیں۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کا تسلسل ملک میں ترقی کا ضامن ہے، عالمی یوم جمہوریت پر تمام شراکت داروں کو جمہوریت کے تسلسل اور فروغ میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جمہوریت آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا نام ہے، جمہوریت کا مقصد عوام کو ان کے حقوق فراہم کرنا ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل جمہوری عمل کے تسلسل اور اداروں کے استحکام سے جڑا ہے، ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، ہمارے معاشی اور سیاسی مسائل کا حل مضبوط اور بلاتعطل جمہوریت میں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔