پشاوربی آر ٹی بسوں میں خواتین  کو مرد مسافروں کیجانب سے ہراسگی کا سامنا

خواتین مسافروں نے بسوں میں دونوں سیکشنوں میں باڑ لگانے کا مطالبہ کیا


ویب ڈیسک September 16, 2024
خواتین کی متعدد شکایات کے باوجود بی آر ٹی اسٹیشنز پر موجود عملے نے کوئی کارروائی نہیں کی:فوٹو:فائل

پشاور میں بی آرٹی بسوں میں خواتین کو ہراساں کرنا معمول بن گیا۔

بی آر ٹی پشاور کی بسوں میں خواتین مسافروں کے حصے کے دروازے پر بھی مرد آ کر کھڑے ہوجاتے ہیں جس سے خواتین اپنی سیٹوں تک پہنچنے، کھڑا ہونے اور بس میں اترنے چڑھنے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خواتین مسافروں کی جانب سے متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود بی آر ٹی اسٹیشنوں پر تعنیات مرد و خواتین عملہ ہراسگی کے واقعات کے خلاف ایکشن لینے میں ناکام رہا ہے۔ خواتین مسافروں نے بسوں میں دونوں سیکشنوں میں باڑ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں