ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  پير 16 ستمبر 2024
ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر ویب سیریز ‘ہیرا منڈی’ کی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور اداکار سدھارتھ سورینارائن نے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن نے ‘واناپارتھی’ کے 400 سال پرانے مندر میں شادی کی، شادی کی اس تقریب میں اس جوڑے کے اہلخانہ اور چند قریبی عزیز نے شرکت کی۔

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

دلکش تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادیتی راؤ حیدری نے اپنی شادی کے خاص دن پر ہلکے میک اپ کے ساتھ ہلکے رنگ کی سادی سی ساڑھی زیب تن کی جبکہ سدھارتھ نے ہاف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

سدھارتھ اور ادیتی راؤ حیدری نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں ایک دوسرے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم میرا سورج، میرا چاند اور میرے تمام ستارے ہو۔

بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

یاد رہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی، شروعات میں جوڑے نے منگنی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر سدھارتھ کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے منگنی کا اعلان کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ کی شادی کا وینیو سامنے آگیا

واضح رہے کہ ادیتی راؤحیدری کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی۔ دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

دوسری جانب سدھارتھ نے سال 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی طویل عرصے تک نہیں چل سکی اور سال 2007 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔