کراچی میں صنعت کار کے گھر پر کروڑوں روپے مالیت کی ڈکیتی

طحہ عبیدی  پير 16 ستمبر 2024
 ( فوٹو؛ فائل )

 ( فوٹو؛ فائل )

  کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی میں ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر صنعتکار کے گھر کا صفایا کیا اور چالیس تولے سونا، دس لاکھ نقد سمیت اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے صنعت کار کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی بڑی واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں تین مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر مکینوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

مسلح افراد اپنے ہمراہ چالیس تولے سونا، دس لاکھ روپے اور اسلحہ لے گئے۔ واردات کی اطلاع موصول ہونے کے بعد متعلقہ پولیس کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ شواہد اکھٹے کر کے اہل خانہ کے بیانات قلم بند کیا جارہے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ڈکیتی کی واردات کا واقعہ حیدری مارکیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔