- عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار
- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی
- اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی
- پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا
- اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار
- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- آئینی ترامیم پر مشاورت؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم، ڈیڈلاک برقرار
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
- بچوں کے جائیداد کیلئے تشدد پر والدین کی پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی
- حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل الرحمان
- کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ؛ ساحلی علاقہ متاثرہونے کا امکان نہیں
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
- انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس: سماعت سے پی ٹی آئی کے وکلا غائب ہونے پر چیف جسٹس برہم
- شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
- عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس؛ وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلیے 2 ہفتوں کی مہلت
بھارت؛ جہیز میں بائیک اور تین لاکھ نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے مار ڈالا
امروہہ: سسرالیوں کی طرف سے جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے پر شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو مار ڈالا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے پر بیوی کو تشدد کرکے جان سے مار دینے کا افسوس ناک واقعہ بکھیڑا نامی گاؤں میں پیش آیا جہاں سندر نامی شخص نے اپنی بیوی مینا کو جہیز میں ٹی وی ایس اپاچی بائیک اور تین لاکھ روپے نہ لانے پر تشدد کرکے مار ڈالا۔
مینا کے والدنے بتایا کہ دو سال قبل انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی سندر سے کی تھی۔ اسی وقت وہ جہیز میں بائیک اور تین لاکھ نقدی دینے کا مطالبہ کررہا تھا۔ وہ مینا کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتا تھا۔ اس کی مارپیٹ سے تنگ آکر مینا اپنے والدین کے گھر آگئی تھی اور رکھشا بندھن کے تہوار ہی سے وہیں تھی۔
مینا کے ایک قریبی عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ سندر روزانہ ہی اپنے سسرال آجاتا تھا اور وہیں کھانا کھاتا تھا۔ اتوار کی شب بھی وہ اپنے سسرال آیا اور مینا کو اپنے گھر واپس لے گیا۔
سندر کے پڑوسی نے پولیس کوبتایا کہ بیوی کو گھر واپس لانے کے بعد سندر نے اس سے جہیز کے حوالے سے جھگڑنا شروع کردیا تھا۔ اس کی چیخ پکار کی آواز پوری گلی میں گونج رہی تھیں۔ پھر اس نے لاٹھی سے مینا کو مارنا شروع کردیا اور آخر میں اس کا گلا دبا دیا۔ مینا کے بے حس و حرکت ہوجانے پر وہ گھر سے بھاگ گیا، گھر میں سندر کی ماں بہن اور دوسرے لوگ بھی تھے مگر کسی نے مینا کو نہیں بچایا۔
مینا کے مرنے کے خبر پھیلی تو اس کے گھر والے بھی آگئے اور تھانے جاکر پولیس سے سندر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں مینا کےو الد نے سندر، اس کی ماں، بہن اور چار دیگر افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔