- عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس؛ وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلیے 2 ہفتوں کی مہلت
- پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی
- غزہ اور لبنان متاثرین کیلیے وزیر اعظم امدادی فنڈ قائم
- جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار
- ملتان ٹیسٹ میں اننگز سے شکست نے ایک اور بدترین ریکارڈ بنوادیا
- آئینی ترامیم کیلیے پی ٹی آئی ارکان کو 20کروڑ اور وزارتوں کی پیشکش ہو رہی، اسد قیصر
- فتنتہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کے کارندے کی ہوشربا کال منظر عام پر آگئی
- روٹ کی ڈبل سینچری نے انہیں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں لاکھڑا کیا
- ایف بی آر نے گریڈ 1 تا 4 ملازمین کی بھرتیاں روک دیں، نوٹی فکیشن جاری
- عمر ایوب، اسد قیصر، زین قریشی کی پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور
- آئینی کمیٹی پر مشاورت کیلیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی مخالفت میں طالبان کا طریقہ اپنانے والوں سے سلوک بھی ویسا ہی ہوگا، عظمی بخاری
- پاکستانی معاشرے کو اسلامی معاشرہ کیسے بنایا جایا
- ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75فیصد تک اضافہ کا فیصلہ
- پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، صدر مملکت آصف زرداری
- ممکنہ آئینی ترمیم کا مسودہ عام کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
- ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک
- سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آغا شیخ سرور کو 15 اکتوبرتک بازیاب کروانے کا حکم
- سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست خارج
پینشن ادائیگی کا بوجھ؛ چین نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا دی
بیجنگ: چین نے پینشن کی ادائیگی کے لیے خطیر فنڈز کے باعث ہونے والی مالی پریشانی سے بچنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرکے 63 سال کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کو پینشن ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی کم ہوتی آبادی اور عمر رسیدہ ورک فورس کے مسئلے کا سامنا ہے۔
جس سے نمٹنے کے لیے چین کی حکومت نے اب ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ سال سے ہو جائے گا۔
منظور شدہ نئی ریٹائرمنٹ پالیسی کے تحت مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 جب کہ خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے بڑھا کر 55 اور 58 کر دی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خواتین کے لیے بلیو کالر ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال جبکہ وائٹ کالر جاب کی عمر 55 سال تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں ریٹائرمنٹ کی عمر کا تعین 1950 کی دہائی میں کیا گیا تھا جب زندہ رہنے کی متوقع عمر 40 سال کے لگ بھگ تھی۔
چین دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جس کے باعث 1960 میں ایک گھرانہ ایک بچہ پالیسی نافذ کی گئی تھی تاہم اب پیدائش میں خطرناک حد تک کمی آچکی ہے جس کے بعد 2016 اور 2021 میں 3 بچوں کی پیدائش کا قانون نافذ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔