- لبنان کا وسطی اسرائیل پر راکٹ حملہ، کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے
- بھارت؛ میگھالیہ میں بارشی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک
- تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر
- کراچی؛ صدر میں ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد
- بحرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت حماس سے جنگ ختم کرنے کی حامی
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
ہمیں نبی اکرم ﷺ کے انسانیت سے محبت اور ہمدردی کے پیغام کوعام کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم کو 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپﷺ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔
12 ربیع الاول 1446ھ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں ہمیں حضرت محمد خاتم النبین ﷺ کی ولادت کی صورت میں عظیم نعمت عطا فرمائی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں، یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشقِ رسول ﷺ کی شمع روشن کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی زندگی کو ہمارے لیے بہترین نمونہ قرار دیا، آپﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبۂ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ ﷺ نے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا، موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمیں بحیثیت ِقوم اور امت ِمسلمہ حضور ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے،رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے، ہمیں نبی اکرم ﷺ کے انسانیت سے محبت اور ہمدردی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آپﷺ نے ہمیشہ دوسروں کی مدد اور نصرت کا درس دیا، آپﷺ کی زندگی ہر لمحے میں انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے، نبی کریم ﷺ نے ہمیں سکھایا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور مظلوم کی مدد کرنا ایمان کا حصہ ہے، آج دنیا تقسیم اور ظلم و زیادتی کا شکار ہے، ہمیں نبی اکرمﷺ کے پیغام کو پھیلانا ہے جو محبت، رواداری اور انسانی حقوق کا ضامن ہے۔
آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حضور ﷺ نے ہر انسان کے ساتھ احترام اور عزت کا سلوک کیا، ہمیں دنیا بھر میں بھائی چارے، عدل اور محبت کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئیے ، اس مبارک دن کو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کریں، نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنے عمل کا حصہ بنائیں، اللہ تعالی پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے، اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرت ِطیبہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔