- اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی
- پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا
- اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار
- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
- بچوں کے جائیداد کیلئے تشدد پر والدین کی پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی
- حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل الرحمان
- کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ؛ ساحلی علاقہ متاثرہونے کا امکان نہیں
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
- انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس: سماعت سے پی ٹی آئی کے وکلا غائب ہونے پر چیف جسٹس برہم
- شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
- عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس؛ وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلیے 2 ہفتوں کی مہلت
- پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی
- غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار ہلاک
- غزہ اور لبنان متاثرین کیلیے وزیر اعظم امدادی فنڈ قائم
- جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار
آئی سی سی آئی انتخابات میں ممبران کی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کا انکشاف
اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انتظامیہ کی جانب سے آئی سی سی آئی کے انتخابات برائے 2024 میں آئی سی سی آئی کے عہدیداروں اور ممبران کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کے لیے اسلام آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے کمروں میں خفیہ وائس ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے کا انکشاف ہوا ہےآئی سی سی آئی کے اراکین نے انتظامیہ کی جانب سے ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کے مد مقابل اتحادی گروپ کے اراکین فیصل سہگل، تابش محبوب، آغا شیراز سید ندیم منصور سمیت دیگر اراکین چیمبرز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے اور انتخابات میں تمام گروپوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔
فاونڈر گروپ کے مخالف امیدواروں کی انتخابی مہم اور آئی سی سی آئی میں سرگرمیوں کے لیے رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں اس سے پہلے ہمارے امیدواروں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی اور ڈی جی ٹی او سے رجوع کرکے اپنا حق حاصل کیا اب اپنے مخالفین کو دبانے اور لالچ دینے کے لیے مختلف حربے اختیار کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ فاؤنڈر گروپ میں پائے جانے والے خوف کا یہ عالم ہے کہ انہیں اپنے ہی عہدیداروں پر اعتبار نہیں ہے اور فاؤنڈر گروپ سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے کمروں میں خفیہ وائس ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کررکھی ہیں تاکہ ان عہدیداروں سے ملنے کے لیے آنے والے اراکین کی مانیٹرنگ کی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خفیہ وائس ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے کا معاملہ بھی الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لایا ہے مگر الیکشن کمیشن مسلسل جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔