لاہور میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 1 کلوگرام سے زائد چرس برآمد

سید مشرف شاہ  پير 16 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: سبزہ زار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 1 کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد ہوئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش علی عباس خاں کو خفیہ اطلاع پر شاہ فرید چوک سے گرفتار  کیا گیا  جس سے 1 کلو 320 گرام چرس برآمد بھی ہوئی۔

ایس ایچ او انسپکٹر امجد ڈوگر  کا کہنا ہے کہ ملزم لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا جسے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فرید چوک سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد  نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا ایس ایچ او سبزہ زار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔