- اسپین جاتے ہوئے 4 پاکستانی کشتی میں دم گھٹنے سے جاں بحق
- پچھلے سال 3 ہزار100 ارب کا سیلزٹیکس اکٹھا ہوا، شہباز رانا
- فائز عیسیٰ کے فیصلوں میں پارلیمانی بالادستی کی جھلک نمایاں
- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کا انتظامات پر اظہار اطمینان
- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
بھارت: 15 خواتین کے ساتھ شادی کر کے نازیبا ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار
اوڈیسہ: بھارت میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی 15 خواتین کے ساتھ شادی کر کے نازیبا ویڈیو بنانے کے بعد بلیک میل کرنے والے شخص کو اوڈیسہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 43 سالہ بِرانچی نارائن ناتھ (جس کی پہلی اہلیہ اور دو بچے اَنگُل میں رہتے ہیں) شادی کرانے والی ویب سائٹس پر ریلوے افسر، انکم ٹیکس افسر اور کسٹم افسر کے طور پر جعلی پروفائلز پیش کر کے بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین سمیت عورتوں کو ہدف بناتا تھا۔
یہ معاملہ اس وقت اجاگر ہوا جب کٹک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے گزشتہ ہفتے بِرانچی ناتھ کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا۔
خاتون کے شوہر 2022 میں ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے اور انہوں نے 2023 دوبارہ گھر بسانے کی غرض سے شوہر کی تلاش شروع کی اور اس ہی دوران انہیں بِرانچی کی جانب سے رشتہ موصول ہوا۔ اس وقت انہوں خود کو ٹی ٹی ای (ٹکٹ چیک کرنے والا) ظاہر کیا اور پرواکرشریواستو نام استعمال کیا۔
بھارتی پولیس کی کرائم برانچ کے ایک سینئر افسر کے مطابق بِرانچی نے بتایا کہ اس کی بیوی مر گئی ہے۔ وہ اکتوبر 2023 میں خاتون کے گھر والوں سے ملا اور ان کو شادی کے لیے راضا مندی پر زور دیا۔ جب متاثرہ کے خاندان نے فیصلے کے لیے کچھ وقت مانگا تو اس نے خاتون کو مسلسل کال کرنا شروع کی اور جذباتی طور پر پھنسا لیا۔
ویڈیو کال کے دوران بِرانچی نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بنائیں اور پانچ ماہ تک جسمانی اور مالی استحصال کیا۔ اس نے بلیک میل کر کے خاتون سے تقریباً پانچ لاکھ بھارتی روپے اور 32 گرام سونا بھی اینٹھا۔
سینئر افسر نے بتایا کہ دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ اس نے متعدد ریاستوں میں کئی خواتین کے ساتھ دھوکا دہی کی ہے۔ اس کے فون ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی تقریباً 15 خواتین اس کے جھانسے میں پھنسیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔