چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب کی پینتھرز نے شاہین کی لائنز کو 84 رنز سے ہرادیا

ویب ڈیسک  پير 16 ستمبر 2024
فوٹو: پی سی بی

فوٹو: پی سی بی

فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ کے پانچویں میچ میں پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے شکست دیدی۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز کے 284 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لائنز کی پوری ٹیم 35.2 اوورز میں 199 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

قبل ازیں پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.5 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔

پینتھرز کی جانب سے مبصر خان 90 اور حیدر علی 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان شاداب خان نے 37 رنز بنائے۔

لائنز کی طرف سے کپتان شاہین آفریدی اور احمد دانیال نے تین، تین، سراج الدین اور عامر یامین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں لائنز کے امام الحق 60 رنز اور عرفان خان 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پینتھرز کی جانب سے اسامہ میر اور شاداب نے تین، تین محمد حسنین نے 2 اورعماد بٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔