صوابی میں لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کو تربیلا ڈیم کے سامنے دھرنا

نمائندہ ایکسپریس  پير 16 ستمبر 2024
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلنگ کے خلاف شہریوں نے تربیلا ڈیم کے سامنے دھرنا دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بلنگ پر 440 والٹ کا جھٹکا لگنے کے بعد مکینوں کا پارہ ہائی ہوا اور انہوں نے تربیلا ڈیم کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا۔

مکینوں کے احتجاج پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور تربیلا ڈیم کے داخلی راستوں پر پوزیشنز سنبھالیں جبکہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کیےگ ئے،

شہریوں نے صوابی کو تین روپے فی یونٹ اور لوڈ شیڈنگ فری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  احتجاج میں 15 نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ عمل درآمد نہیں ہوتا تو ہم دوسرا راستہ اختیار کرینگے۔

مظاہرین نے واضح کیا کہ یہ احتجاج غیر سیاسی ہے، حکومت ہمیں حقوق دے اور ہم پر رحم کرے۔ بعد ازاں مظاہرین نے منتظمین سے کامیاب مذاکرات کے بعد دوسرے مقام پر دھرنا دیا اور تربیلا ڈیم کے سامنے سے منتشر ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔