جیکب آباد؛ پولیوورکرز کے سیکیورٹی انتظامات میں غفلت پرڈی سی اور ایس ایس پی فارغ

ویب ڈیسک  پير 16 ستمبر 2024
 (فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

جیکب آباد: پولیو ورکرز کے سیکیورٹی انتظامات میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  حکومت سندھ نے پولیو ورکرز کے لیے سیکیورٹی  اور انتظامات میں غفلت برتنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جیکب آباد کو بھی عہدے سے ہٹادیا۔ تینوں افسران کو عہدے سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد کو سی پی یو اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو سروس جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران  جیکب آباد  کے نواحی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں پولیوورکر کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔