- فائز عیسیٰ کے فیصلوں میں پارلیمانی بالادستی کی جھلک نمایاں
- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کا انتظامات پر اظہار اطمینان
- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
بالی ووڈ کی کلاسک فلم ’تم بن‘ دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار
ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول فلم ’تم بن‘ 20 ستمبر کو دوبارہ بڑے پردے پر ریلیز کےلیے تیار ہے۔
اس فلم کو پہلی بار 13 جولائی 2001 کو ریلیز کیا گیا تھا جسے ہدایتکار انوبھو سنہا نے ڈائریکٹ کیا تھا اور بھوشن کمار اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا تھا۔
فلم میں پریانشو چیٹر جی، سندلی سنہا، ہیمانشو ملک اور راکیش بپت نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
’تم بن‘ کی کہانی محبت، پچھتاوے، اور دوسرے مواقع کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے دل چھونے والے پلاٹ اور جذباتی موسیقی کی وجہ سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بناتی ہے۔
فلم کی دوبارہ ریلیز نہ صرف پرانے شائقین کےلیے بلکہ نئی نسل کے لیے بھی ایک موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اس رومانوی داستان کو بڑے پردے پر دوبارہ دیکھ سکیں۔
فلم کا میوزک بھی بہت مقبول ہوا تھا، جسے نکھیل ونے نے کمپوز کیا تھا اور فائز انور نے گانے لکھے تھے۔ اس فلم کے گانوں کو سونو نگم، انورادھا پوڈوال، جگجیت سنگھ اور دیگر مشہور گلوکاروں نے اپنی آواز دی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم تیلگو زبان میں بھی ’ایلا چپانو‘ کے نام سے بنائی گئی تھی، جس میں شریا سرن اور ترون نے کام کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔