- کم وقت میں ڈرون سے سب سے زیادہ ایموجیز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم
- وزیراعلی خیبرپختونخوا کا قافلہ راولپنڈی کے قریب پہنچ گیا، پولیس کی شدید شیلنگ
- اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری
- وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی
- اسرائیل کی بیروت حملے میں اہم حزب اللہ رہنما ہاشم صفی کی شہادت کی تصدیق
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ ارکان کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کابینہ ارکان کے ہمراہ دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ میں علامہ الیاس قادری کے درس میں شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ آج یہاں عاشقان رسول کی بڑی تعداد موجود ہے، مدنی مرکز میں حضور اقدس ﷺ کا میلاد بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ دعوت اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کا اہم مرکز ہے، دعوت اسلامی ایک نمایاں بین الاقوامی تبلیغی تنظیم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دعوت اسلامی کے کارکنان کم و بیش 200 ممالک میں موجود ہیں اور یہ تنظیم 100 سے زائد شعبہ جات میں اسلام کی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ دعوت اسلامی اصلاحی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے، سندھ میں آنے والے ہولناک سیلاب کے دوران دعوت اسلامی نے متاثرین کی دل کھول کر مدد کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ہمیں پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور امن و امان کی بحالی کی دعائیں مانگنی چاہئیں، اللہ پاک ہمیں سرکار دو عالم ﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔