کوئٹہ کانگو وائرس سے ایک اور مریض دم توڑ گیا دو کی حالت تشویشناک

رواں سال کانگو وائرس کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی


ویب ڈیسک September 16, 2024
فوٹو : فائل

کانگو وائرس سے ایک اورمریض دم توڑ گیا جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کانگو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے بعد رواں سال کانگو وائرس کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو وائرس سے 30 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں