- پچھلے سال 3 ہزار100 ارب کا سیلزٹیکس اکٹھا ہوا، شہباز رانا
- فائز عیسیٰ کے فیصلوں میں پارلیمانی بالادستی کی جھلک نمایاں
- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کا انتظامات پر اظہار اطمینان
- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
پاکستان امریکا کیساتھ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خواہاں
اسلام آباد: پاکستان نے پیر کو بائیڈن انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے اسلام آباد دورے کے دوران اقتصادی و دفاعی شعبوں میں امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت پر بات چیت کی۔
قائم مقام انڈر سیکریٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور جان باس نے اپنے دو ملکی دورے کے دوران اسلام آباد کا دورہ کیا۔اسلام آباد میں جان باس نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے وفود کی سطح پر بات چیت کی،امریکی عہدیدار نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے تجارت، توانائی، سلامتی، صحت،موسمیاتی تبدیلی اور انسداد دہشت گردی پر موجودہ ڈائیلاگ میکنزم پر پیش رفت سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی ، سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے بطور خاص اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ میکانزم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا،جس کیلئے ایک وسیع البنیاد اور بامعنی دو طرفہ تعلقات کی تعمیر کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ میں نچلے درجے کے عہدیدار کے دورہ پاکستان سے موجودہ امریکی انتظامیہ کی ترجیحات کی عکاسی ہوتی ہے، پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے مطابق قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور جان باس نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔
جان باس نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے، علاقائی استحکام، اور خوشحالی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور سلامتی کے معاملات پر دو طرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے افغانوں کی امریکہ میں آبادکاری کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل مدد پر شکریہ ادا کیا اور نائب وزیراعظم کو پاکستان کے سال 2025-2026کی مدت کیلیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طورپر انتخاب پر مبارک باد دی۔ انڈر سیکرٹری نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے میں امریکہ کی دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔