- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
نبی کریمﷺ کی زندگی ہر لمحہ خدمتِ انسانیت کا عملی نمونہ ہے، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی زندگی ہر لمحے میں انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے، صدر مملکت
جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پوری قوم کو 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں ہمیں خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی ولادت کی صورت میں عظیم نعمت عطا فرمائی۔ آپﷺ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشقِ رسولﷺ کی شمع روشن کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہﷺ کی زندگی کو ہمارے لیے بہترین نمونہ قرار دیا۔ آپؐ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبۂ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ آپﷺ نے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بحیثیت ِقوم اور امت ِمسلمہ حضورﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے۔ ہمیں نبی اکرمﷺ کے انسانیت سے محبت اور ہمدردی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ دوسروں کی مدد اور نصرت کا درس دیا۔ آپؐ کی زندگی ہر لمحے میں انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے۔ نبی کریمﷺ نے ہمیں سکھایا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور مظلوم کی مدد کرنا ایمان کا حصہ ہے۔ آج دنیا تقسیم اور ظلم و زیادتی کا شکار ہے۔ ہمیں نبی اکرمﷺ کے پیغام کو پھیلانا ہے جو محبت، رواداری اور انسانی حقوق کا ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضورﷺ نے ہر انسان کے ساتھ احترام اور عزت کا سلوک کیا۔ ہمیں دنیا بھر میں بھائی چارے، عدل اور محبت کو فروغ دینا ہے۔ آئیے! اس مبارک دن کو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کریں۔ نبی اکرمﷺ کی تعلیمات کو اپنے عمل کا حصہ بنائیں۔ اللہ تعالی پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریمﷺ کی سیرت ِطیبہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
خاتم النبیینؐ کے اعلیٰ ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جشن میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پرپوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس خصوصی دن پر ہمیں اپنے محبوب کی صورت میں ایک عظیم الشان نعمت عطا کی۔ خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کے اعلیٰ ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ حضور پاکﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں تمام مسلمانوں کی کامیابی پنہاں ہے۔ محسن انسانیت حضرت محمدﷺ پوری کائنات کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ آپ ؐ کی آمد سے دنیا کی تاریکیوں کو نور ملا اور بے سہارا کو آسرا ۔
انہوں نے کہا کہ جشن میلاد النبی ؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی نبی پاکؐ کی تعلیمات کے مطابق گزاریں۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوبﷺ کی کامل اتباع واطاعت نصیب فرمائے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔