- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلیے ایس آئی ایف سی کا تعاون، خام مال کی تیاری کیلیے پلانٹس لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے دو بڑی چینی کمپنیوں نے پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے خام مال کی تیاری کے لیے اپنے پلانٹس لگانے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے چین کی رینبو انڈسٹریز لمیٹڈ جلد ہی شاؤ شنگ کیمیکل انڈسٹری کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ شروع کرے گی جو ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی میں مدد دے گا۔
دونوں کمپنیوں سے ان منصوبوں میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس کا مقصد مقامی ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے سستا خام مال تیار کرنا ہے۔
توانائی کے بڑھتے ہوئے ٹیرف ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اور ٹیکسٹائل صنعت کے لیے حقیقی چیلنج ہیں جن سے نمٹنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔
ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی کے لیے ’’رینبو گروپ‘‘ اور ’’پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکل مرچنٹس ایسوسی ایشن‘‘ نے دو روزہ نمائش کا اہتمام کیا۔ دو روزہ نائن کلر اینڈ کیم ایکسپو نے چین، ملائیشیا، ترکیہ اور ایران کی کمپنیوں کے 300 سے زائد نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
اس نمائش میں صنعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز اور اعلیٰ درجے کے کاروباری رہنماؤں کے درمیان معاملات کی بہتری کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ، وفاقی حکومت پہلے ہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے 10 سالہ ڈیوٹی ٹیکس فری مشینری کی درآمد اور خصوصی اقتصادی زونز میں یونٹس کے قیام کا اعلان کر چکی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی سرمایہ کاری پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں ترقی کا باعث بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔