خیبر پختونخوا؛ سرکاری وکلا کا کل عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری وکلا نے کل عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام سرکاری وکلا کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جب کہ ایسوسی ایشن نے کل تمام پراسیکیوٹرز آفیسرز کے کنونشن کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تمام عدالتوں کو ہڑتال سے آگاہ کرنے کے لیے خطوط بھی لکھ دیے ہیں۔ کل تمام سرکاری وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور کنونشن میں شرکت کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنیادی تنخواہ (بیسک پے) میں اضافے سمیت آفیسرز کے لیے مراعات ہمارے درینہ مطالبات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔