کراچی میں پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 17 ستمبر 2024
اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا

اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا

  کراچی: پاک کالونی شیرشاہ اور سکھن پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔

پاک کالونی پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب پرانا گولیمار میوا شاہ قبرستان تاج اولیا مزار کے ایم سی کٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا.

گرفتار ملزمان کی شناخت 20 سالہ خضر ولد اظہر اور 28 سالہ فرحان ولد لطیف کے نام سے کی گئی ، زخمی اہلکار کی شناخت فیصل عباس ولد غلام شبیر کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزمان سے دو پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ،

شیرشاہ پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب شیرشاہ مورو قبرستان چاچا بابا مزار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا.

گرفتار ملزمان کی شناخت کامران ولد گلبہار خان اور فیاض ولد محمد سجاد کے ناموں سے کی گئی ، جن سے دو پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

سکھن پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب دس نمبر روڈ پرانا کمیلا کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت محمد آصف ولد محمد حسین اور وحید ولد فلک کے ناموں سے کی گئی ، گرفتار ملزمان سے دو پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔