آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2024
فوٹو : آئی سی سی

فوٹو : آئی سی سی

 لاہور: آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی، چار روزہ ٹور میں ٹرافی کو لاہور سے ملتان پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز میچ کے دوران ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔

اس کے بعد 19 ستمبر کو ٹرافی فیصل آباد میں دو روز تک ہوگی، جہاں اس کو چیمیئنز ون ڈے کپ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا۔ اگلے روز ٹرافی کو فیصل آباد کے مختلف تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی ٹور کیلئے پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی 21 ستمبر کو دبئی واپس چلے جائے گی۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز تین اکتوبر سے ہو رہا ہے، دبئی اور شارجہ ان میچز کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف تین اکتوبر کو کھیلے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔