- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے اپنی جگہ نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا
مودی سرکار کے بنائے گئے جھوٹے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال نے عوامی عدالت میں جانے کے اپنے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجروال نے مستعفی ہوتے ہی اپنی پارٹی کی سینیئر خاتون رہنما اور وزیر صحت اتیشی مارلینا کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔
عام آدمی پارٹی کے سربراہ کی اتیشی مارلینا کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے متفقہ طور پر توثیق بھی کر دی۔
یاد رہے کہ اتیشی مارلینا نئی دہلی کی حکومت میں تعلیم اور پبلک ورکس کی وزیر کی حیثیت سے خدمات دے رہی تھیں اور وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں کی سب سے بڑی ناقد سمجھی جاتی ہیں۔
نئی دہلی کی وزارت دہلی کے لیے اتیشی مارلینا کے ساتھ ساتھ جن رہنماؤں کے نام آرہے تھے جن میں گوپال رائے اور کیلاش گاہلوٹ کے علاوہ اروند کجروال کی اہلیہ سنیتا کجریوال شامل تھے۔
اروند کجروال کے اپنی اہلیہ کے بجائے سینیئر پارٹی ورکر اور متحرک وزیر کو نامزد کرنے پر بھی ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔
نامزد وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے پارٹی سربراہ اور ارکان اسمبلی کی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس قابل سمجھا گیا۔ میں آپ سب کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گی۔
اتیشی مارلینا نے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عدالت سے انصاف کے بعد اب آپ کے رہنما نے جنتا کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ سب اپنے بیٹے، بھائی اور رہنما اروند کجروال کو فروری میں ہونے والے انتخابات میں کامیاب بنائیں۔
واضح رہےکہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا گیا تھا جس پر انھوں نے جمہوری روایات کے تحت مستعفی ہوکر دوبارہ عوام سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔