کانگریس کے جموں کشمیر کی حیثیت کی بحالی کے وعدے پر مودی سرکار تلملا گئی

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2024
بھارت کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک متنازعہ لیڈر امیت شاہ کو پارٹی کے نئے صدر کے عہدہ پر فائز کر دیا.   فوٹو؛فائل

بھارت کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک متنازعہ لیڈر امیت شاہ کو پارٹی کے نئے صدر کے عہدہ پر فائز کر دیا. فوٹو؛فائل

نئی دہلی: کانگریس کے نئے منشور میں جموں و کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کرنے کے وعدے پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما تلملا اُٹھے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے دست راست اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر کے آئینی حق کے تحفظ کے وعدے پر بھارت اپوزیشن کانگریس پر کڑی تنقید کی۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہمیشہ کی طرح زہر اگلنا شروع کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے کو جڑ سے ہی ختم کر دیں گے تاکہ کشمیر کے معاملے پر کوئی بول نہ سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اقتدار میں آئے تو جموں و کشمر کی خصوصی حیثیت بحال کردیں گے، کانگریس

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دھمکی دی کہ آرٹیکل 370 اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، یہ اب بحال نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی جموں و کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب کشمیری رہنماؤں اور عوام نے مسئلہ کشمیر پر کانگریس کے منشور کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ہٹ دھرمی اور فسطائیت برقرار ہے لیکن کانگریس کا منشور امید کی ایک کرن بن کر سامنے آیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔