حکومت کا ٹیکس مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ

ارشاد انصاری  منگل 17 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹیکس مقدمات اور تنازعات کے حل کیلیے مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور قانونی ڈویژن حکام کے مشترکہ اجلاس میں ٹیکس مقدمات میں تیزی لانے کے اقدامات تجویز کیے گیے ہیں، ٹیکس تنازعات کے حل کیلیے ایپلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کا دائرہ اختیار 50 ملین تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو سنگل بنچ کو کو 50 ملین مالیت تک کے مقدمات سننے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وفاقی حکومت کی جانب سے ایپلٹ ٹریبونل ریفارمز کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس مقدمات کے جلد فیصلے ممکن بنانے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر اے ٹی آئی آر کے اختیارات میں اضافہ کیا جارہا ہے،
ٹیکس اصلاحات کے تحت ایپلٹ ٹریبونل کو مزید اختیارات حاصل ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔