بگ باس سیزن 18 کا ٹیزر جاری سلمان خان کی واپسی ہوگئی

اداکار اس سے پہلے بگ باس OTT ورژن کے تیسرے سیزن میں شامل نہیں ہوئے تھے


ویب ڈیسک September 17, 2024
فوٹو : فائل

انڈیا کے مشہور ریالٹی شو 'بگ باس' کے 18 ویں سیزن کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اور نئے سیزن کے پہلے ٹیزر نے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

ٹیزر میں ایک بار پھر سلمان خان کی بطور میزبان واپسی کی تصدیق کی گئی ہے، جو اس سے پہلے OTT ورژن کے تیسرے سیزن میں شامل نہیں ہوئے تھے۔

نیا تھیم 'ٹائم کا تانڈو' متعارف کرایا گیا ہے، جس میں سلمان خان کا وائس اوور سنائی دیتا ہے: "بگ باس دیکھیں گے گھر والوں کا فیوچر، اب ہوگا ٹائم کا تانڈو۔"

ٹیزر کے ساتھ دیا گیا کیپشن مزید تجسس پیدا کرتا ہے: "ہوگی انٹرٹینمنٹ کی پوری وش جب 'ٹائم کا تانڈو' لے کر آئے گا بگ باس میں ایک نیا ٹوئسٹ۔"

شو کے شرکاء کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں جبکہ رپورٹس کے مطابق اداکارہ نیا شرما شو کی پہلی تصدیق شدہ شرکت کنندہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا، جو پہلے بھی کئی بار شو میں شامل ہونے کے لیے رابطہ کی جا چکی ہیں، اس بار بگ باس کے گھر میں قید ہونے کے لیے تیار ہیں اور کچھ دن پہلے معاہدے پر دستخط کرچکی ہیں۔

مزید یہ کہ ٹی وی اداکارہ انجلی آنند، چاہت پانڈے اور اسپلٹسوِلا کے کاشیش کپور کے بھی اس سیزن میں شامل ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں