جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات ہوئی، وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بھی غیر رسمی بات ہوئی، تحریک انصاف بھی سمجھتی ہے کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ جن آئینی ترامیم پر اتفاق ہوا ہے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہوسکتی ہیں جبکہ باقی پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت وقتی طور پر نہ ملنا حکومت کی ناکامی نہیں ہے کیونکہ ہم اتفاق رائے سے ترامیم کے خواہش مند ہیں تاکہ تمام جماعتیں آن بورڈ ہوں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔