فلوریڈا: 11 سالہ لڑکا اسکول میں فائرنگ کی مبینہ دھمکی پر گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2024
حکام نے بچے کے زیرقبضہ اسلحے کی تصاویر جاری کردیں—فوٹو: شیروف مائیک چیٹووڈ

حکام نے بچے کے زیرقبضہ اسلحے کی تصاویر جاری کردیں—فوٹو: شیروف مائیک چیٹووڈ

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں انتظامیہ نے 11 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر دو اسکولوں میں قتل کی واردات کی فہرست بنانے اور اسلحہ جمع کرنے پر گرفتار کرلیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وولسیا کاؤنٹی کے شیروف کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 11 سالہ لڑکا کارلو کنگسٹس ڈوریلی کو ان  اطلاعات پر گرفتار کرلیا ہے جس کے مطابق انہوں نے اپنے ہم جماعت بچوں کو دھمکیاں دی تھیں۔

شیروف مائیک چیٹووڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور انکشاف کیا کہ کارلو ڈوریلی نے ایئرسوفٹ گنز، چاقو اور تلواروں کی ویڈیو دکھائی تھی اور کہا تھا کہ یہ ایک مذاق ہے۔

انہوں نے گرفتار لڑکے سے برآمد ہونے والی فہرست کا بھی حوالہ دیا، جس میں اہداف کا ذکر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 11 سالہ لڑکے کو اپنے ساتھیوں کو تحریری طور پر دھمکانے جیسے الزامات کا سامنا ہے، شیروف کے دفتر سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے کو جیل منتقل کیا جا رہا ہے اور سیکیورٹی افراد نے ان کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور انہیں ہتھکڑیاں اور بیڑیاں لگی ہوئی ہیں۔

حکام نے گرفتار لڑکے کے زیر قبضہ رائفلز اور تلواروں کا ذخیرے کی تعداد اور تصاویر بھی جاری کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔