قومی ترانے کی بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  اسلام آباد: دفتر خارجہ نے پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی پر شدید ردعمل جاری کرتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

ایکسیرپس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے پاکستانی قومی ترانے کی بے حرمتی کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے حرمتی سفارتی آداب کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلی کی شرمناک حرکت کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی ہے، فیصل واؤڈا

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کی دعوت پر آئے افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی

اسے بھی پڑھیں: افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی پر حکومت خیبرپختونخوا کا موقف سامنے آگیا 

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ اقدام قابل مذمت ہے، ہم اس معاملے پر اپنا شدید احتجاج اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام تک پہنچا رہے ہیں۔‘‘

دوسری جانب دفتر خارجہ نے افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا جہاں اُن سے شدید احتجاج کیا جائے گا اور مراسلہ بھی دیا جائے گا۔

دفترخارجہ افغان ناظم الامور سے پشاورمیں قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی پر باضابطہ احتجاج کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔