کراچی پولیس کی اغوا برائے تاوان میں ملوث، ایک اور واردات کا انکشاف

طحہ عبیدی  منگل 17 ستمبر 2024
فوٹو ایکسپریس نیوز

فوٹو ایکسپریس نیوز

  کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں پولیس کی وردی میں ملبوس دو افراد نے شہری کو اغوا کر کے پانچ لاکھ روپے تاوان وصول کیا گیا ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پولیس نے شہری کے اغوا اور تاوان کا مقدمہ درج کرلیا۔

شہری کو اغوا کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں پولیس کی وردی میں ملبوس دو افراد سمیت دیگر کو دیکھا جاسکتا ہےفوٹیج میں سادہ لباس ایک ملزم کو اسلحہ سمیت دیکھا جاسکتا ہے۔

متاثرہ شہری ندیم کا کہنا ہے کہ اغوا کرتے ہی میری آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی اور مجھے ملزمان گاڑی میں گھماتے رہے اس کے بعد دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ رقم نہ دینے پر مجھے اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی اور آخر کار پانچ لاکھ روپے پر معاملات طے ہوئے۔

مدعی کے بیان کے مطابق رقم لے کر اہلخانہ کو ناتھا خان پل کے قریب پیٹرول پمپ پر بلوایا گیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے چار گھنٹے تک مجھے یرغمال رکھا اور اس کے بعد رقم وصول کر کے ناتھا خان پل سے کچھ فاصلے پر لے جاکر مجھے رہا کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔