مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2024
مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا—فوٹو: فائل

مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی اور مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس دوران حکومتی اتحاد کی مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مجوزہ قانون سازیوں پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا اور یہ ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی اور اس کے بعد اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔