سندھ حکومت فنکاروں کیلیے فلاحی کام کررہی ہے: غلام محی الدین

عمیر علی انجم  اتوار 13 جولائی 2014
جوبھی اچھاکام کرتاہے اس کی مخالفت ہوتی ہے مگراس سے ہمیں گھبرانا نہیں چاہیے، اداکار فوٹو: فائل

جوبھی اچھاکام کرتاہے اس کی مخالفت ہوتی ہے مگراس سے ہمیں گھبرانا نہیں چاہیے، اداکار فوٹو: فائل

کراچی: سینئراداکارغلام محی الدین نے کہاہے کہ حکومت سندھ فنکاروں کی فلاح وبہبودکے لیے تیزی سے کام کررہی ہے۔

شرمیلافاروقی اوروزیراعلی سندھ کوہمارے ساتھی فنکاروں کی سپورٹ کرنے پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روز نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ انکاکہناتھاکہ میں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی پر دیکھا کہ کچھ ایسے سینئرفنکارشرمیلافاروقی کے دفترمیں موجودتھے جوہمارے اس شعبے میں قدم رکھنے سے پہلے اورکیرئیرکے آغازکرنے سے قبل بھی اسٹارتھے۔

وہ اب بوڑھے ہوچکے ہیں توہمارافرض بنتاہے کہ انھیں سپورٹ کریں‘ ایسے میں ہماری سندھ حکومت کافنکاروں کے ساتھ تعاون خوش آئندعمل ہے۔ انکا مزید کہنا تھاکہ یہ توعام سی بات ہے کہ جوبھی اچھاکام کرتاہے اس کی مخالفت ہوتی ہے مگراس سے ہمیں گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ جوش وجذبے کے ساتھ کام کرتے رہناچاہیے‘ شرمیلافاروقی دراصل مبارکبادکی مستحق ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔