- توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری
- پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، بیرسٹر سیف
- پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج؛ دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت اور داخلی راستے سیل
- پنجاب؛ ناقص کارکردگی پر وزارت تعلیم کے 3 افسران معطل
- آرمی چیف سے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- سینٹرل کنٹریکٹس؛ پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی
- دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری
- 50 ڈالر میں خریدی گئی سو سال پُرانی تصویر کی نیلامی لاکھوں ڈالر میں متوقع
- الزائمرز کی دوا میں اہم پیش رفت
- راولپنڈی؛ جائیداد کے تنازع پر گاڑیوں کے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی
- افغان اسپنر راشد خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
- پاکستان میں کم خرچ فیول کا حامل ٹریکٹر متعارف
- لبنان پراسرائیل کےحملوں میں شدت؛ گزشتہ 20 گھنٹوں میں 37 افراد شہید
- پی آئی اے کے بولی دہندگان ملازمین کو فارغ ، پنشن نہیں دینگے
- تعلیمی اخراجات جی ڈی پی کا صرف 1.5فیصد، 4 فیصد تک لانے کی سفارش
- وکلا تنظیموں نے آئینی ترامیم مسترد کر دیں، کنونشن کا اعلان
- اقتصادی رابطہ کونسل، دفاعی منصوبوں کیلیے 45 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کردیے
- فیصلے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم پر غیر یقینی صورتحال برقرار
- اسرائیل کے جنوبی بیروت پر رات گئے حملے، ہدف حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ تھے
تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف کے مطابق ملتان میں بوستان روڈ پر یونیورسٹی کے قریب موٹرسائیکل سوار سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔خانیوال کے رہائشی ملزم اسامہ رحمان خان نے ملتان کے تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم ملتان کی مختلف جامعات اور کالجوں کے طلبا کو کینٹین اور ہوسٹل اسٹاف کےذریعے منشیات فروخت کرتا تھا۔
دوسری جانب اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 539 کلو منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام افیون برآمد ہوئی جبکہ صادق آباد راولپنڈی کے قریب گھر سے 500 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں یونیورسٹی کے قریب سے 100 گرام چرس برآمد ہوئی۔ مانسہرہ میں ہوٹل کے قریب گاڑی سے 300 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دونوں کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اے این ایف کے مطابق رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں شیخوپورہ بھیجے جانے والے پارسل سے 2.4 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ پسنی کوسٹل ہائی وے گوادر پر گاڑی سے 14 کلوگرام چرس اور 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پشین سے 520 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔