پنجاب پولیس اورڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، ڈاکو ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2024
ہلاک ڈاکو کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے:فوٹو:فائل

ہلاک ڈاکو کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے:فوٹو:فائل

رحیم یارخان میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت آصف عرف مٹھو چانڈیہ کے نام سے ہوئی۔ ڈاکو سے کلاشنکوف کی گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ ہلاک ڈاکو قتل، ڈکیتی، چوری،  پولیس پر فائرنگ سمیت درجنوں سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہے۔

پنجاب پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موضع بہار کھاکھی میں ڈکیتی کی اطلاع پرپولیس نے  بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا۔ پولیس اور ملزمان میں  فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہو گئے۔ شہری سے چھینی گئی موٹرسائیکل، نقدی اور ملزمان کے زیراستعامل موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ہلاک ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔