- پچھلے سال 3 ہزار100 ارب کا سیلزٹیکس اکٹھا ہوا، شہباز رانا
- فائز عیسیٰ کے فیصلوں میں پارلیمانی بالادستی کی جھلک نمایاں
- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کا انتظامات پر اظہار اطمینان
- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
وزیراعلیٰ پنجاب کا مین ہول میں بچی گر کر جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مین ہول میں بچی گر کر جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تین دن میں تمام سوسائٹیوں میں کھلے مین ہول کا معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین ہول میں کمسن بچی کے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔
انہوں نے واقعے کی تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی اور مجرمانہ غفلت پائی جائے تو ہاؤسنگ سوسائٹی سیل کردی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری حکام اور اداروں کو تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ تمام سوسائٹیوں میں کھلے مین ہول کا معائنہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: رائیونڈ؛ کمسن بچی مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی
انہوں نے تمام نجی سوسائٹیوں کے علاوہ حکومتی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں بھی گٹروں کے ڈھکن چیک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت سزا دی جائے، عوام اور بچوں کی جان سے کھیلنے والوں کے لیے کوئی رو رعایت نہیں۔
واضح رہے کہ رائیونڈ روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمسن بچی پارک میں کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔ حادثہ مین ہول کا ڈھکن موجود نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔