نیند کے معیار کو بہتر بنانے والا جدید آلہ

ویو انہانس مجموعی طور پر کمرے کی فضا سے متعلق پانچ عوامل پر نظر رکھتا ہے


ویب ڈیسک September 18, 2024
[فائل-فوٹو]

بہت سے لوگوں کی جانب سے بہترین ایئر پیوریفائرز کو پسند کیے جانے کے باوجود لوگ اکثر نظر آنے کی وجہ سے اس سے گریز کرتے ہیں۔

اسمارٹ ہوم برانڈ Airthings نے ویو انہانس نامی ایک آلہ متعارف کرایا ہے ، ایک کمپیکٹ اسمارٹ مانیٹر جو کمرے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح اور دیگر عوامل کا جائزہ لیتا ہے جو اندرونی ہوا کے معیار کو متاثر کرتے ہیں جس کے بعد یہ مانیٹر نیند کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔

نیند سے متعلقہ ذاتی نوعیت کی رپورٹس اور بلٹ ان ٹیبل اسٹینڈ کے ساتھ یہ مانیٹر آپ کو اپنے سونے کے کمرے کے ماحول کو بہترین بنانے اور رات کی بہتر نیند حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہ پروڈکٹ کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر دی ویو انہانس کے نام سے149.99 ڈالرز میں دستیاب ہے۔

Wave Enhance مجموعی طور پر پانچ عوامل پر نظر رکھتا ہے بشمول کاربن ڈائی آکسائیڈ، درجہ حرارت، ہوا سے پیدا ہونے والے کیمیکل، ہوا کا دباؤ اور نمی۔

یہ سب آپ کی نیند کے معیار پر شدید اثر ڈال سکتے ہیں۔ اگر ان عوامل میں سے کسی ایک کی غیر معمولی سطح کا پتہ چل جاتا ہے تو آلہ آپ کو Airthings ایپ کے ذریعے الرٹ کرتا ہے جس سے اندرونی ہوا کے معیار کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں