- جسٹس دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا آئینی عدالت پاکستان کی ضرورت تھی، بلاول بھٹو
- مولانا فضل الرحمان نے 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے، اسد قیصر
- ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات ناقابل قبول ہیں، وزیر بلدیات سندھ
- حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہو گی، امیرجماعت اسلامی
- لاہور؛ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار
- نوازشریف اور بلاول بھٹوکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو
- ذیلی کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش
- کراچی؛ دفعہ 144 کے بعد ریلی نکانے پرمذہبی جماعت اورسول سوسائٹی کے 50 ارکان گرفتار
- پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو موصول
- پاکستان میں اس وقت ممبران اسمبلی و سینیئرز کا اغواء برائے ووٹ ہو رہا، اسد قیصر
- کچے کے علاقے پنجاب پولیس کی کارروائیاں، اب تک 63 خطرناک ڈاکو ہلاک
- ایران نے تمام پروازوں میں ’پیجرز‘ اور ’واکی ٹاکیز‘ پر پابندی لگا دی
- چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے سرمایہ کار ہیں، وزیر خزانہ
- سندھ حکومت نے چولستان کینال منصوبے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
- گورنر پنجاب نے تحریک انصاف والے کام شروع کر دیے ہیں، عظمیٰ بخاری
- فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2024؛ پاکستان ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
- وہ عام غلطیاں جو پرفیوم کی خوشبو جلد ختم کردیتی ہیں
- حزب اللہ سے جھڑپ میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی؛ تاریخی مسجد شہید
- پاکستان اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقیں
- مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال
کملا ہیرس کی لڑکی کو کار سے کچل کر فرار ہونے کی جعلی ویڈیو وائرل
واشنگٹن: سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے سان فرانسسکو میں 13 سالہ لڑکی کو ٹکر ماری اور اُسے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس کے ’’ہِٹ اینڈ رن‘‘ کیس کی یہ ویڈیو اُس وقت وائرل ہوئی جب صدارتی الیکشن کی مہم آخری لمحات میں ہیں اور تمام سروے ٹرمپ پر کملا ہیرس کی سبقت کو ظاہر کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کملا ہیرس کے حامی ووٹرز ششدر رہ گئے کہ انسانی حقوق اور قانون کی پاسداری کی علم بردار کملا ہیرس کس طرح اس غیرقانونی اقدام میں ملوث ہوسکتی ہیں۔
کملا ہیرس کے ناقد بھی اس ویڈیو پر حیران اور پریشان رہ گئے کیوں کہ یہ واقعہ پہلے کبھی سامنے نہیں آیا اور کملا ہیرس کی سیاسی اور نجی زندگی اس قسم کے الزامات سے پاک ہے۔
جس پر مائیکروسافٹ نے اس واقعے کی اصلیت جاننے کے لیے تحقیقات کیں۔ جس میں پتا چلا کہ یہ ایک فیک ویڈیو ہے جو روس کے ڈس انفارمیشن آپریشن Storm-1516 نے بنا کر وائرل کی۔
مائیکروسافٹ کے تفتیش کاروں نے پایا کہ روسی پروپیگنڈا ادارے Storm-1516 نے ایک اداکار کو حادثے کی شکار کے طور پر ظاہر ہونے کے لیے ادائیگی بھی کی گئی اور پھر ایک جعلی ویب سائٹ کے ذریعے اسے وائرل کیا گیا۔
اس ویڈیو کو رواں ماہ کی 3 تارخ کو سابق ٹوئٹر اور موجودہ X.com پر اسپوٹنک نیوز کے لیے کام کرنے کے دعویدار اکاؤنٹ Aussie Cossack پر #HitAndRunKamala ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا تھا جسے 27 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے نے مائیکرو سافٹ کی اس تحقیق سے متعلق امریکا میں روسی سفارت خانے کے ترجمان سے تبصرہ کرنے کی درخواست کی لیکن تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات نئی بات نہیں اس سے قبل ٹرمپ پر روس کی مدد سے منتخب ہونے اور ہیری کلنٹن کے خلاف روسی سازش بھی پکڑی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔