دوسرا ٹی 20: پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے ہرادیا

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2024
فوٹو: پی سی بی

فوٹو: پی سی بی

ملتان: دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا ویمن ٹیم کو 13 رنز سے ہرادیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکی۔

مزید پڑھیں، پہلا ٹی 20: جنوبی افریقا ویمن ٹیم کی پاکستان کو 10 رنز سے شکست

اس سے قبل پیر کو کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 10 رنز سے شکست دی تھی، تین میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ جمعہ کو صبح 10 بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔