- ڈولفن پولیس نے ماہ ستمبر کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی
- قصور؛ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس 40 لیٹر شراب برآمد
- حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر کو نشانہ بنایا، 10 افراد زخمی
- وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حشرات زدہ مربہ جات کی بڑی مقدار پکڑلی
- میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
- لاہور؛ ساندہ میں نائٹ ایڈیشن کیلیے تیار پتنگوں کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار
- نیپال میں ہونے والی ساف ویمنز چیمپئن شپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
- اسپتالوں کے ویسٹ سے برتنوں کی تیاری، بیماریاں پھیلنے لگیں
- کسانوں کا گندم نہ خریدنے کی پالیسی پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ
- محکمہ ریلوے کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے پانچ دن کا الٹی میٹم
- جناح ٹرمینل کی عمارت و اثاثے محفوظ، فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری
- ایران کی قدس فورس کے سربراہ بیروت حملے کے بعد رابطے میں نہیں ہیں، رپورٹ میں دعویٰ
- پاکستانی امریکا سے متاثر ہیں لیکن پاکستان امریکا سے ہزار درجے بہتر ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- عمر کوٹ میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد والد کی خودکشی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
- غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم
- پہلا ٹی 20: بھارت نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
- آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
- کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 3 غیرملکی جاں بحق، 17 زخمی
- اداروں پرالزام لگانے والے پی ٹی آئی عہدیداروں، تجزیہ نگاروں کا منہ قوم کے سامنے کالا ہوا، فیصل واوڈا
- ایران نے اچانک اپنے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ کردیں
حزب اللہ نے موبائل کی جگہ پیجرز استعمال کرنا کب اور کس کے کہنے پر شروع کیا
بیروت: حزب اللہ نے ایک غیرملکی کمپنی نے 5 ہزار پیجرز منگوائے تھے اور کارکنان میں تقسیم کیا تھا جن میں سے 3 ہزار سے زائد پیجرز اچانک یکے بعد دیگرے دھماکے سے پھٹتے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں ایسی کاروں، موٹر سائیکلوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں حزب اللہ کے کمانڈرز موجود تھے۔ ان جانبازوں کی موجودگی کا مقام اسرائیل نے ان کے زیر استعمال موبائل فونز سے پتا لگایا۔
یہ خبر پڑھیں : حزب اللہ کے زیرِ استعمال دھماکے سے پھٹنے والے پیجرز ایران سے آئے تھے ؟
اسرائیل کے لبنان میں ان حملوں میں حزب اللہ کے 170 کے قریب کمانڈرز شہید ہوچکے ہیں جن میں ایک سینئر کمانڈر اور بیروت میں حماس کا ایک اعلیٰ عہدیدار کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ان حالات میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اپنے ساتھیوں کی حفاظت اور مشن کی تکمیل کے لیے ایک جنگی منصوبہ تیار کیا اور اپنے جانبازوں کو حکم دیا کہ اپنے فون توڑ دو یا صندوق میں چھپا دو۔
یہ خبر پڑھیں : پیجرز دھماکے میں ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع؛ سربراہ حزب اللہ سے متعلق متضاد اطلاعات
حسن نصر اللہ نے اپنے کارکنوں کو خبردار کیا کہ اسرائیلی ایجنٹس سے زیادہ آپ کے موبائل فونز آپ کی جاسوسی کر رہے ہیں۔ اس لیے اس ڈیوائس کو ترک کردیں۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز میں دھماکے کیسے ممکن ہوئے؟
اپنے سربراہ کی حکم تعمیل میں حزب اللہ نے موبائل فونز کے بجائے رابطے کے لیے پیجرز کا استعمال شروع کیا اور ہنگری کی ایک کمپنی سے 5 ہزار پیجرز منگوائے تھے۔
حزب اللہ نے یہ پیجرز اپنے رہنماؤں اور کارکنان میں تقسیم کیے جن میں 3 ہزار سے زائد پیجرز یکے بعد دیگرے پھٹتے گئے۔ حزب اللہ کے 11 کمانڈر سمیت ایک خاتون اور ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔