- رحیم یار خان کچہ کریمنلز کے خلاف آپریشن، پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- مانسہرہ سے لاہور آنے والی بس کو ایم 2 موٹرے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق 10 زخمی
- لبنان کا وسطی اسرائیل پر راکٹ حملہ، کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے
- بھارت؛ میگھالیہ میں بارشی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک
- تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر
- کراچی؛ صدر میں ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد
- بحرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
پنجاب حکومت کا 14 ہزار سرکاری اسکول آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں صوبائی وزیر تعلیم نے ایک ارب روپے کی کرپشن کی جس پر نیب کا کیس بننا چاہیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقل مندوں (پی ٹی آئی) کی حکومت میں ٹرانسفرپوسٹنگ پیسے لےکر ہوتی تھی، پی ٹی آئی دور کے وزیر تعلیم نے ایک ارب روپے کی کرپشن کی، جس پر نیب کا کیس بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ چھے سال صوبے میں کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں ہوا، پنجاب میں ایسے اسکول بھی ہیں جہاں دو سو اساتذہ اور چالیس بچے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہبازشریف کے بعد پنجاب میں نصاب کی تیاری اور ٹیچرز ٹریننگ کا کام بند ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اسکولوں میں بہتر نظام تعلیم کیلیے پہلے مرحلے میں چودہ ہزار اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔