کرینہ کپور فلم فیسٹیول: ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’اشوکا‘ دوبارہ ریلیز ہوں گی

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: پی وی آر انوکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپر اسٹار کرینہ کپور خان کے 25 سالہ کیریئر کے جشن کے موقع پر ایک فلم فیسٹیول منعقد کریں گے اور اس فیسٹیول کے دوران کرینہ کی پانچ مشہور فلموں کو دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔

فلم فیسٹیول میں ’کبھی خوشی کبھی غم‘ بھی ریلیز ہوگی جو اداکارہ کی مشہور فلم جس میں انہوں نے پُو کا کردار ادا کیا۔ اس فلم کی ریلیز کی بہت زیادہ مانگ تھی اور اب یہ فیسٹیول میں شامل کی گئی ہے۔

کرینہ کپور کی دوسری ہٹ فلموں میں اشوکا، جب وی میٹ، چم اور اومکرا کوبھی دوبارہ بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والا فلم فیسٹیول 20 ستمبر 2024 سے 27 ستمبر 2024 تک 15 شہروں میں 30 سینما گھروں میں منعقد ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔