جعلی دستاویزات پر ایران سے آنے والا مسافر کراچی ایئر پورٹ پر گرفتار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 18 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کےدوران جرمنی کےمشکوک ویزے کے حامل ایران سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل پرتعینات عملے نے جعلی دستاویزات پرسفرکرنے والے مسافر کو گرفتار کیا ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر ایران سےکراچی ائیرپورٹ پہنچا تھا۔

امیگریشن کلئیرنس کے دوران ملزم کے پاسپورٹ پر لگا جرمن (شینگن) ویزہ مشکوک پایا گیا مشکوک معلوم ہونے پر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کوسیکنڈ لائن آفس کے فرانزک پراسیس سے گزاراگیا پاسپورٹ پر لگے ویزہ پر ضروری سیکیورٹی و دیگر خصوصیات موجود نہ تھیں۔

ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزم نےعمان میں مقیم مبشر نامی ایجنٹ سے سفری دستاویزات بشمول ویزہ و ٹکٹ حاصل کیں اس مقصد کے لیےملزم نےمذکورہ ایجنٹ کو20لاکھ روپے ادا کیے۔

گرفتار ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔