کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت سے رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوگیا، رواں سال ملک بھر میں رپورٹ ہونےو الے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پاکستان میں رواں سال کا 18واں پولیو کیس کوئٹہ سے رپورٹ ہوا ہے، کوئٹہ سے رواں سال کا یہ دوسرا جبکہ بلوچستان سے 13واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو لیبارٹری کے مطابق دو سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کوئٹہ میں  دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق  نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں پولیو مہمات میں خلل نے وائرس کے پھیلاؤ کو موقع دیا ہے، پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں کو دُگنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں ہر بچے تک پہنچانا بے حد ضروری ہے، بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے 5 سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔