- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
- سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
اسلام آباد: ٹیکس دہندگان کی جانب سے ٹیکس بچانے کیلیے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیکس اتھارٹیز کے پاس رجسٹریشن کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے سدباب کے لیے انکم ٹیکس رولز 2001 میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا۔
ایف بی آرنے انکم ٹیکس رولز 2001 میں ترامیم کامسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آراء کیلیے جاری کردیا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ ترمیمی مسودے پر اعتراضات و تجاویز سات دن کے اندر بھجواسکتے ہیں، مقررہ میعاد کے بعد موصول ہونیوالی تجاویز و آرا کو قبول نہیں کیا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعئے ترمیمی انکم ٹیکس رولز لاگو کردیے جائیں گے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق آزاد جموں و کشمیرسنٹرل بورڈ آف ریونیو یا گلگت بلتستان کونسل بورڈ آف ریونیو کے پاس انکم ٹیکس گوشوراے جمع کروانے والے صرف وہی ٹیکس دہندگان فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہوسکیں گے جن کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر عارضی یا مستقل پتہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کا ہوگا۔
اس کے علاوہ یہ بھی ترمیم کی جارہی ہے کہ کوئی بھی ٹیکس دہندگان جس ٹیکس ایئر کیلیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروائے گا وہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے بعد ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہوجائے گا۔
ایف بی آر کی طرف سے نان فائلرز اور دیگر سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کیلئے زیادہ شرح سے ٹیکس لاگو کرنے کے بعد سے کچھ مسائل پیش آرہے تھے جنہیں دور کرنے کیلیے یہ ترامیم لائی جارہی ہیں۔
اسی طرح آزاد جمو و کشمیرسنٹرل بورڈ آف ریونیو یا گلگت بلتستان کونسل بورڈ آف ریونیو کے پاس انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والے ٹیکس دہندگان ان اتھارٹیز کے پاس رجسٹریشن کا غلط استعمال کررہے تھے اس غلط استعمال کو روکنے کیلیے ترامیم لائی جارہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔