غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2024
فوٹو: فلسطینی میڈیا

فوٹو: فلسطینی میڈیا

غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کے دوران ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمود بسال کا کہنا ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے بدھ کو غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، شہداء میں نو بچے بھی شامل ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 95 ہزار 551 زخمی ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔