- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
چین کی پاکستان کو مشترکہ سیکیورٹی کمپنی بنانے کی تجویز
اسلام آباد: چین نے پاکستان کو انسداد دہشت گردی میں تعاون کیلیے ایک مشترکہ سیکیورٹی کمپنی قائم کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ چین نے سی پیک فیز ون کے دو درجن کے لگ بھگ باقی ماندہ منصوبے فیز ٹو میں شامل کرنے کی تجویز بھی دی ہے، جن میں ریلوے، شاہراہیں، ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر، تانبے کی کانیں، پن بجلی اور اسپیشل اکنامک زون شامل ہیں۔
چین کے سکیورٹی خدشات کے سدباب کیلیے انسداد دہشت گردی میں تعاون کے ایک معاہدہ پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ چین نے اپنے شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے مشترکہ کمپنی قائم کرنے کی تجویز دی ہے جوکہ بکتر بند گاڑیوں سے لیس ہو گی۔ فیز ٹو کے منصوبوں پر بلارکاوٹ عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے بیجنگ نے دوطرفہ تعاون کے میکانزم کی تجویز بھی دی ہے، جس کا نام سی پیک جوائنٹ کمیشن ہو گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک پاکستانی وفد گلوبل ٹرانسپورٹ فورم میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتے بیجنگ روانہ ہو گا، اس موقع پر فیز ون کے تحت ریلوے ڈبل ٹریک کیلئے سات ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے پر دوبارہ کام میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر بھی بات ہو گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔