ای میل حملوں سے سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

خبر ایجنسی  جمعرات 19 ستمبر 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

اسلام آباد: جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سرکاری اداروں کواحتیاط کیلیے ہدایت نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے  فشنگ ای میلز کے ذریعے دھوکا دہی پر مبنی لنکس پر کلک کرنے سے سرکاری دستاویز چرائی جا سکتی ہیں۔

سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کیلیے آئی پی ایڈریس اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے،حملہ آور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کیلیے دھوکا دہی والے ای میل ایڈریس استعمال کررہے ہیں، فشنگ لنکس کے ذریعے سرکاری ملازمین کے یوزر نام اور پاسورڈ چرائے جارہے ہیں۔

سرکاری اداروں کو حملوں سے بچانے کیلیے سائبر سیکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے، نیشنل سرٹ نے مزید سفارش کی ہے سرکاری ادارے محفوظ ہینڈلنگ کریں،تھریٹ انٹیلیجنس شئیر کریں تاکہ سائبر حملوں کی روک تھام کی جا سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔